ہائیکورٹ نے انتخابی عذر داریوں کی سماعت کیلئے دو الیکشن ٹریبونل بنادیئے
لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے عذر داریوں کی سماعت کیلئے دو الیکشن ٹریبونل بنادیئے، ملتان اور بہاولپور بینچ کیلئے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ، پرنسپل سیٹ لاہور اور راولپنڈی بینچ کیلئے جسٹس سلطان تنویر احمد کو تعینات کردیا گیا۔