• news

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 86 فلسطینی شہید

غزہ (آئی این پی)غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 86فلسطینی شہید اور 113زخمی ہوگئے،غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں7اکتوبر سے اب تک 30ہزار 717فلسطینی شہید اور 72ہزار 156زخمی ہوچکے ہیں،صیہونی بمباری کے ساتھ ساتھ بھوک اور افلاس نے فلسطینیوں کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں ، غزہ میں انسانوں کا مسلط کردہ قحط منڈلا رہا ہے، ہر طرف بھوک ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں اور اب تک بھوک سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 20تک پہنچ گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن