• news

مریم وژن دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں پی ٹی آئی کا پراپیگنڈہ قطعی بے بنیاد ہے۔ منظوری اگر ہوئی تو بنوایا کیوں نہیں؟۔صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم انشاء  اللہ اتنا کام کرے گی کہ 5سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے کیے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیر ہ ہے۔ ان کے دورمیں نہ کوئی ہسپتال بنا اور نہ کوئی سکول صرف پیسے بناتے رہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جھوٹ بولنے میں پی ٹی آئی والے شیطان کو بھی مات دے دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن