• news

 اعظم سواتی نے سندھ ہائی کورٹ میں  مقدمات کے خلاف درخواست دائر کردی 

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اعظم سواتی نے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو اپنی سیاست جاری رکھنے میں کئی قانونی مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں متعدد گرفتاریوں اور جھوٹی ایف آئی آرزکا سامنا ہے، متعلقہ پولیس افسران مقدمات کے حوالے سے مناسب معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن