پشاور ‘ 9مئی واقعات میں مطلوب 3 ہزار سرکاری ملازمین کی تفصیلات وفاق کو ارسال
پشاور(بیورو رپورٹ) 9اور 10مئی کے پر تشدد واقعات میں مطلوب تین ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی تفصیلات وفاق کو ارسال کردی ہے۔برطرفی کے لئے بھی ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ان سرکاری ملازمین کو بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی شروع کردی ہے 9اور 10مئی کے پر تشدد واقعات میں محکمہ تعلیم ، صحت ، سمیت دیگر صوبائی محکموں کے تین ہزار سرکاری ملازمین ملوث پائے گئے جن کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوا ہے ۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف محکموں کے مختلف گریڈ کے ان ملازمین کو معطل کیا گیا ہے اور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ان میں سے بیشتر ملازمین کو چارج شیٹ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 9اور 10مئی کے پر تشدد واقعات میں تین ہزار سے زائد ملازمین کو آخری مرحلے میں برطرف کر دیا جائے گا۔