• news

متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لیکر فرار 

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں  اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے باٹا پورمیں خواجہ ناظم کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ85 ہزار ‘ زیوارات ،موبائل فون ودیگر سامان ،لیاقت آباد میں فرہاد ‘ اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ ‘ زیورات،گارڈن ٹاؤن میں حسین سے 80ہزار ‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت میں افضل سے 60ہزار‘ موبائل فون،گلبرگ میں خورشید سے 50 ہزار ‘ موبائل فون، لوئر مال میں بابر سے 10ہزار ‘ موبائل فون، گجر پورہ میں صابر سے5ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے گلشن راوی، جوہر ٹاؤن ‘ ڈیفنس سے 3 کاریں،ہنجروال سے رکشہ جبکہ داتا دربار، کاہنہ، فیکٹری ایریا، باٹا پور، ٹبی سٹی، مانگا منڈی، پرانی انارکلی، اسلام پورہ اور شادمان سے9 موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر-دی نیشن