اوکاڑہ میں ماں بیٹے، فیصل آباد، وزیر آباد میں بزرگ، 2 بچیوں سے زیادتی
وزیر آباد؍ اوکاڑہ؍ گگومنڈی؍ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ، گگومنڈی، فیصل آباد اور وزیر آباد میں اوباش ملزموں نے ماں، بیٹے، 70 سالہ بزرگ اور 2 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں 2 اوباش نوجوانوں کا ماں اور بیٹے سے زیادتی کا مبینہ واقعہ ہوا۔ ملزم غیر اخلاقی ویڈیوز تصاویر بنا کر ماں، بیٹے کو بلیک میل کر کے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ انکشاف ہونے پر ڈی پی او نے سخت ایکشن لے لیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ محلہ منصور آباد کے رہائشی محمد اشرف کا 15 سالہ بیٹا عبدالرحمان محبوب چوک اوکاڑہ میں ندیم اور عامر کے بیوٹی سیلون پر کام کرتا تھا جہاں ملزم ندیم اور عامر اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور دھمکیاں دیتے کہ اگر کسی کو اس بارے میں بتایا تو وہ اسے جان سے مار دیں گے اور اس کی ویڈیوز شوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں گے۔ بعد ازاں ملزموں نے لڑکے کی غیر اخلاقی ویڈیوز اس کی ماں (س) کو دکھا کر اسے ان کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا اور خاتون کو بھی الگ الگ اوقات میں سخت مجبور کر کے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جس کے خاوند محمد اشرف نے انہیں پریشان دیکھ کر پوچھا تو دونوں ماں، بیٹے نے محلہ داروں کے سامنے زیادتی کا راز افشاں کر دیا۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر285۔ای بی کا رہائشی 70سالہ بزرگ (ط) رات کے وقت مال مویشی کی رکھوالی کے لیے احاطہ میں سویا ہوا تھا کہ احمد ندیم اور دو نامعلوم ملزم اس کے پاس گئے اور کہا کہ تمہیں تمہارا دوست رانا افتخار بلا رہا ہے اور اسے ساتھ لیکر گائوں کے باہر آگئے۔ راستے میں ملزم (ط) کو پکڑ کر زبردستی گندم کی فصل میں لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ دوشیزہ نے کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ کالج روڈ پر ایک کالج میں اوباش ملزم منصور نے وسیم اکرم کے بیٹے کو ورغلا کر کمرے میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے رہائشی نعیم کی سالی گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش ملزم نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی شور مچانا شروع پر ملزم فرار ہو گیا۔ وزیر آباد سے نامہ نگار کے مطابق اوباشوں نے آٹھ سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا علی پور چٹھہ کے نواحی موضع سہارن چٹھہ کے امداد علی کا بیٹا آٹھ سالہ حسنین گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی گاؤں کے ملزم سائم محسن اور ابرار سے زبردستی اٹھا کر بیٹھک میںلے گئے اور بچے سے زیادتی کی۔ تھانہ علی پور چٹھہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔