خوست: 2 اضلاع میں حفاظتی بند کی تعمیر مکمل، 7 ملین افغانی لاگت آئی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ خوست کے محکمہ دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے اضلاع علی شیرو اور تیریزیو میں حفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔اس صوبے کے اضلاع علی شیرو اور تیریزیو کے تور کانی علاقے میں 7 ملین افغانی کی لاگت سے انٹرنیشنل فوڈ پروگرام کی جانب سے 150 میٹر لمبی حفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں علاقے کے 56 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ لغمان کے ضلع قرغیو میں بھی 1 کروڑ 41 ہزار ڈالر کی لاگت سے 500 میٹر لمبی حفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل ہوئی۔