• news

فیروز والہ : ٹریفک حادثات ‘خاتون سمیت 2افراد ہلاک ‘3زخمی 

فیروز والہ( نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون میں دو افراد ہلاک تین افراد زخمی ہو گئے۔کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ویگن نے سڑک عبور کرتے ہوئے دو دو عورتوں ساس اور بہو کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں صغریٰ بی بی موقع پر ہلاک جبکہ اس کی بہو عاصمہ بی بی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کرا دیاگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرالہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا ‘ نوجوان حماد موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔جی ٹی روڈ پر کھوڈی کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر دو نوجوان زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن