• news

آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سہیل کاظمی کو غازی میڈل سے نواز دیا

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کو غازی میڈل سے نوازا۔ ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کا نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کیا جائیگا۔ غازل میڈل لگانے کی تقریب میں ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کی اہلیہ ، بیٹا اور بہو بھی موجود تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔ پولیس ٹیم کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کو تعریفی لیٹر، پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ ریکارڈ وقت میں ملزمان گرفتار کرنے پر ایس پی فخر اسلم ، اے ایس پی اختر نواز اور ٹیم کو تعریفی لیٹرز سے نوازا۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشنز کوٹ مومن، مڈھ رانجھا ، میلہ اور لکسیاں سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کو سی سی ون سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔ لیڈی سب انسپکٹرز انعم سرفراز، ٹی ایس آئی کوثر اعجاز ، ام کلثوم کو بھی بہترین کارکردگی پر سی سی ون سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پانچ افراد کے قتل میں ملوث سفاک ملزم احمد شیر کو کیفر کردار تک پہنچانے پر ایس ایچ او بھاگٹانوالہ صاحب خان کو سی سی ون سرٹیفکیٹ دیا، رابری معہ قتل کیس ٹریس کرنے پر ایس ایچ او سلانوالی عرفان الحق کو سی سی ون سرٹیفکیٹ دیا گیا، اندھے قتل کی تین وارداتیں ٹریس کرنے پر ایس ایچ او جھال چکیاں ناصر عباس اور کانسٹیبل علی رضا کو تعریفی اسناد دیں گئیں۔انہوںنے کہا کہ شاندار کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے اور اس کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن