• news

 31 مقامات پر فوری عارضی تجاوزات ہٹانے کا حکم 

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او عمارہ اطہر کی زیرصدارت ٹیپا، کارپوریشن، پارکنگ کمپنی، ٹاؤن پلاننگ افسران کی میٹنگ ہوئی‘ موثر ٹریفک انتظامات بارے احکامات پر سفارشات، لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم منصوبوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ سی ٹی او لاہور نے 31 مقامات پر فوری عارضی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی اور کہاکہ شہر بھر میں 82 مقامات پر روڈ انجینئرنگ، ری ڈیزائننگ کو فوری بہتر بنایا جائے، 28 مقامات پر ٹریفک جام کی وجہ گڑھے اور خستہ حال روڈز ہیں، محفوظ سفر اور آگاہی کیلئے 161 مقامات پر وارننگ و آگاہی بورڈز لگانے کی سفارش جبکہ شہر میں ون وے کے حوالے سے 88 مقامات انتہائی اہم،  فوری ٹائر کلرز لگائے جائیں،  ۔ شہر میں غیر ضروری کٹس اور یوٹرنز فوری بند کئے جائیں، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کو فوری ہٹایا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری، پریشانی نہ ہو۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہر کے مختلف ٹریفک دفاتر، مغلپورہ سیکٹر، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن سیکٹر آفس کے وزٹس کئے، سی ٹی او لاہور نے ٹریفک دفاتر کے ریونیویشن ورک کا جائزہ لیا، تمام سیکٹرز کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن