• news

صدارتی انتخاب: ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،600اہلکار تعینات

اسلام آباد(نیٹ نیوز) صدارتی الیکشن کے دوران آج ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کے  اندر جانے کی اجازت صرف پاسسز کے ساتھ ہو گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے  دفعہ 144 ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے، صرف وی وی آئی پی والے سکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن