• news

غزہ میں دہشتگردی پر دنیا کی خاموشی حقیقت میں اسرائیل کو سپورٹ ہے:مولاناامجد

لا ہور (خصوصی نامہ نگار) غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی پر عالمی دنیا کی خاموشی حقیقت میں اسرائیل کو سپورٹ دے رہی ہے۔ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں ہزاروں افراد جام شہادت پی  چکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اج اسرائیلی درندگی پر کیوں خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ اتنے بڑے تعداد میں اسلامی ممالک اسرائیل کا ہاتھ پکڑنے اور اس کو درندگی سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ باتیں ہیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور مرکزی شوری کے رکن مولانا جمیل الرحمن درخواستی نے مختلف اجتماعات سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اب پھر آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدات کی طرف جانے کا حکومتی عندیہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ اس سے مزید مہنگائی بھی بڑھے گی اور آنے والی نسلیں مزید قرضوں میں جکڑجائیں گی۔ مولانا محمد امجد خان،مولانا جمیل درخواستی نے کہا خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن