صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان کا ہر شہر میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیرکھیل وامور نوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے چارج سنبھانے کے بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم پریس کانفرنس اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے امور بارے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے سپورٹس کے نئے دور کا آغازہوگیا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر میں سپورٹس کمپلیکس بنایا جائیگا،میدان آباد ہونگے دیہاتوں میں کھیلی جانے والی روایتی تقافتی کھیلوں کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔