• news

ساہیوال: سابق انسپکٹر پی ایچ اے کی گرفتاری‘ مسلح افراد کا حملہ‘ چھڑا کر لے گئے

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سابق انسپکٹر پی ایچ اے لاہور کو گرفتارکرنے پر ملزموں نے اینٹی کرپشن پولیس پر حملہ کر دیا اور تشدد کرکے ملزم کو چھڑا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق انسپکٹر پی ایچ اے لاہور شبیر احمد تھانہ اینٹی کرپشن پولیس اے ڈویژن لاہورکو ایک مقدمہ میں مطلوب تھا۔ سب انسپکٹر اینٹی کرپشن سمیع اﷲ نے ٹیم کے ہمراہ گیمبر ٹول پلازہ کے قریب گاڑی روک کر گرفتار کرلیا جس پر اس کے ساتھیوں احمد رضا وغیرہ 6 افراد نے حملہ کرکے کانسٹیبل ولید کی وردی پھاڑدی، کانسٹیبل قاسم پر تشدد کرکے اس کی جیب سے 4500روپے نقدی اور موبائل فون مالیتی 50ہزار روپے وغیرہ نکال لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے ملزم شبیر احمد کو چھڑا کر لے گئے۔ یوسف والا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن