• news

گلشن راوی: خاوند نے بیوی چھت سے پھینک دی، حالت تشویشناک

لاہور (نامہ نگار) گلشن راوی کے علاقہ میں خاوند  نے اہلخانہ سے مل کر بیوی مریم  کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ نوناریاں چوک میں واقعہ پیش آیا۔ مریم  کے چھت سے سڑک پر گرنے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں خاتون کو گرتے اور محلے داروں کو اکٹھا ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گلشن راوی پولیس نے متاثرہ خاتون مریم  کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں خاتون کے شوہر شہزاد، دیور رومان اور ساس شازیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن