• news

فیصل آباد اوباش ملزموں کی خاتون، پیر محل میں بچے سے زیادتی

فیصل آباد+ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) دو اباشوں نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ کی رہائشی (آ) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران علی رضا وغیرہ دو اوباش ملزم گھر میں زبردستی گھس گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ چمن زار کالونی کے رہائشی اکبر گل کی جواں سال بیٹی (آ) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم ذوہیب نے گھر میں گس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جو اس نے شور مچا کر ناکام بنا دی۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق ملزم نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گاؤں کی رہائشی خاتون شکیلہ بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا محمد قربان چیز خرید کرنے کی غرض سے قریبی دکان پر گیا تو دکان کے مالک کمال خان نے ورغلا کر دکان میں ہی میرے بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن