• news

مانگا منڈی، ساڑھے 5، نواں کوٹ میں 4 لاکھ 10 ہزار کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مانگا منڈی کے علاقے میں نبیل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،نواں کوٹ کے علاقے میں رب نواز اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور زیورات،گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں منظور اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، گلشن اقبال کے علاقے میں فہیم سے65 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقے میں ریحان سے 28 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں مراد سے17ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں رحمن سے15ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں مزمل سے 8ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں فیروز سے 5ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ کے علاقے میں شاداب سے 3 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ہڈیارہ کے علاقے میں اعجاز کے گھرگھس کر 6 لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے نصیرآباد، گلبرگ اور ساندہ کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، غازی آباد، ڈیفنس، لاری اڈہ، ہنجروال، شالیمار اور ملت پارک کے علاقوں سے 7موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن