برطانوی وزیر اعظم کی ساس کو بھارتی پارلیمنٹ کا رکن بنا دیا گیا
لندن( نیٹ نیوز) برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کی ساس کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا رکن بنا دیا گیا۔ برطانوی وزیر اعظم کی ساس کو اپنے ارب پتی شوہر کی ٹیک فرم کے فلاحی ادارے کے لیے دی گئی خدمات کے اعتراف میں بھارتی پارلیمنٹ میں خدمات انجام دینے کے لیے رکن بنایا گیا۔سدھا مورتی کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہے۔