زکوٰاۃکی کٹوتی ‘یکم رمضان المبارک کو بنک بند رہیں گے
کراچی(کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔کیونکہ اس دن کو زکوٰاۃکی کٹوتی کے لیے بینک تعطیل قرار دیا گیا ہے۔لہٰذا، تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔