پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار، مزید 4 بچے جاں بحق
لاہور ( این این آئی) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے، جہاں اس بیماری سے مزید 4 بچے چل بسے۔لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمونیا سے ایک بچے کی ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 363جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 474اموات اور لاہور میں 77ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ پنجاب میں اس سال 36ہزار 640 کیسز اور لاہور میں 8ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔