سندھ حکومت نے ماہ رمضان کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیئے
کراچی(نیٹ نیوز) سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفاتر میں پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔