• news

چیف جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ  کے بعد ججز کی تعداد  38 رہ گئی

لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد  38 رہ گئی  جبکہ  ججز کی منظور شدہ تعداد 60  اور ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 22 ہے ۔جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا منصب سنبھالنے کے نتیجے  میں جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر  ترین جج بن گئے  ۔

ای پیپر-دی نیشن