سینٹ سیکرٹریٹ 7 نشستیں خالی قرار دینے کیلئے اقدامات کرے، الیکشن کمشن
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو مراسلے میں کہا ہے کہ 7 سینٹرز عام انتخابات میں اسمبلیوں کے رکن منتخب ہوئے، لہذا ان کی نشستیں خالی ہو چکی ہیں، سینیٹ سیکریٹریٹ اس حوالے سے ضروری اقدمات کرے ۔مراسلے کے مطابق صادق سنجرانی، مولانا غفور حیدری، یوسف رضا گیلانی، سرفراز بگٹی، نثار کھوڑو، جام مہتاب ،اور پرنس احمد عمر زیب اسمبلیوں کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے۔کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق اگر کوئی رکن سینیٹ یا اسمبلی، کسی دوسری اسمبلی کا الیکشن لڑے اور کامیاب ہو جائے تو پہلی نشست خالی ہو جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ اس حوالے سے پیش رفت کے لیے ضروری اقدامات کرے۔