اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ،ڈیل سیاسی قوتوںسے ہوگی: شیر افضل مروت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم پر امید ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو جائے گی، ہم آج بھی وہاں ہی کھڑے ہیں جہاں نو مئی کی رات کو کھڑے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تو ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی احتجاج کے ذریعے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اب اگر ہماری کوئی ڈیل ہو سکتی ہے تو وہ سیاسی قوتوں سے ہو سکتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ایک پریشر گروپ ہے، پی پی اور ن لیگ کی موجودہ قربتیں شاید ان کی خواہش کے مطابق نہیں ہیں، یہ قربتیں زیادہ عرصہ چلیں گی نہیں، صدر علوی کے جانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔