ہمیں پاکستان سے لینا نہیں دینا ہو گا
وقار ملک برسلز
سب سے پہلیمریم نواز شریف نے ایک شاندار خطاب کر کے عوامْ کے دل جیت لئے اور وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں شہباز شریف نے اپنے منفرد سٹائل میں اور خوبصورت الفاظ کے ساتھ مجمع لوٹ لیا جس کی بازگشت یورپین عوام تک سنائی دی اور پلک جھپکتے ہی مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے
مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ منتخب ہوتے ساتھ ہی پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کیا اور یہ اسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا جہاں تمام مریضوں کا بلا تفریق مفت علاج ہو گا آپ ملک کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں جس کی بازگشت دنیا تک پہنچی اور ہر طرف چاہت اور محبت نچھاور کی گئی یورپ و دنیا کے دیگر ممالک نے مریم نواز شریف کے انتخاب کو سراہا اور اسے ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کو سلب کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے اب خواتین کے مسائل حل ہوں گیاور پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا دیکھائی دے گا یورپین یونین نے مریم نواز شریف کو مبارک باد دیتے ہو? یورپین یونین کے دورہ کی دعوت بھی دے ڈالی مریم نواز شریف عہدہ سنبھالتے ہی منشور پر عمل درا?مد کا اعادہ کیا اور جیسا کہا ویسا انہوں نے کر کے بھی دکھا دیا جس روز انہوں نے حلف اٹھایا اسی روز انہوں نے اہم مقامات کے دورے کیے جس میں ایک پولیس تھانہ بھی شامل ہے۔انہوں نے ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیخلاف میری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کرپشن روکنے کیلیے ایک ٹھوس میکنزم لیکر آئیں گے۔جہاں انہوں نے ایئر ایمبولنس سروس رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی بات کی وہیں ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کر کے جاری کرنے کا بھی اعلان کیا جس سے یہ تصور معدوم ہو گیا کہ نئی حکومت پیش رو حکومت کے عوامی مفادات کے منصوبوں پر عملدرا?مد روک دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا رمضان المبارک کے لیے نگہبان کے نام سے ایک ریلیف پیکیج بنایاگیا ہے، مستحقین کو ان کی دہلیز پر ان کا حق پہنچایا جائے گا۔ پنجاب میں مستحقین سے متعلق مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا۔ فیسوں کا بوجھ اٹھانیکی سکت نہ رکھنے والے ذہین طلبہ و طالبات کا بوجھ حکومت پنجاب اٹھائیگی، صوبے کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا ادارہ اس وقت بڑے مو?ثر انداز میں کام کر رہا ہے، پولیس سمیت دیگر اداروں میں انٹرن شپ پروگرام شروع کیے جائیں گے، طلبا اوردیگرنوجوانون میں الیکٹرک موٹربائیکس تقسیم کی جائیں گی۔نئے اساتذہ کی بھرتیاں بھی شروع کی جائیں گی، تعلیمی اداروں میں سہولتوں کا فقدان ختم کیا جائیگا، فیصل آباد‘ گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں میٹروبس سروس شروع ہوگی۔ ان کی طرف سے ا?ج سے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔گویا جیسے ہی مریم نواز وزیراعلی بنی ہیں اس کے ساتھ ہی عوام کو ریلیف ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پنجاب میں یہ بڑی خوشگوار اور موثر و مثبت تبدیلی ہے۔پنجاب میں مسلم لیگ نون کسی بھی پارٹی کی حمایت اور اتحاد کے بغیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھی اس کے باوجود مسلم لیگ نون کی طرف سے سولو فلائٹ کے بجائے اپنے اتحادیوں کو ساتھ رکھا گیا
جبکہ وزیراعظمْ کے انتخاب کے بعد اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظمْم میاں نواز شریف کے پہلو میں بیٹھ کر اور اپوزیشن کے شور و غل کے باوجود میاں شھباز شریف نے ایک مدبرانہ جرآت مندانہ اور تاریخی خطاب کیا جس میں فلسطین کشمیر نوجوانوں اور خواتین سے لے کر ہر اس مسلہ کا زکر تھا جس کو حل کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا میاں محمد شھباز شریف نے ایک ایسی امید دی جس سے ایک آزاد خارجہ پالیسی اور بیرونی دنیا میں بہتر سے بہتر تعلقات کی فراوانی ہو گی جس سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا وزیراعظم نے نوجوان نسل کے لیے قرض اور کامْ دونوں کا ذکر کیا جس سے نوجوان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے منتخب وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے۔ ہم اپنے قائدین اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے اور آگے چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ایک چیلنج ہے۔ 2300 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے، 3800 ارب روپے کا بجلی کی ترسیل اور وصولیاں2800 ارب روپے ہیں، یہ ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے سے ملک بھر میں درجنوں بہترین ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں، زرعی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لا سکتے ہیں لیکن ایک ہزار ارب روپے خسارہ میں جا رہے ہیں۔ بعض سرکاری اداروں میں 600 ارب روپے کا خسارہ ہے منتخب وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کیلئے نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں گے۔ بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، دوست ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کریں گے۔ منتخب وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک سے تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے۔ چین، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، یو اے ای نے اچھے برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی بدترین دہشت گردی جاری ہے، اسرائیل کو دہشت گردی سے نہ روکا جانا افسوسناک ہے۔ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے وادی سرخ ہو چکی ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ ادارے موجود ہیں۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کیا ضرورت پیش آئی، یہ غیر ملکی مداخلت کی دعوت دی گئی جو ملک دشمنی ہے بیرون ممالک مقیم پاکستانی سخت تزبزب کا شکار رہے لیکن نئی حکومت کے آنے کے بعد توقعات بڑھ گئیں ہیں اور اپنی سوہنی دھرتی کو خوشحال دیکھنے کے خواہش مند ہیں تاکہ ملک کو اداروں کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جا? افواج پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا? جو ملک و قوم کے پاسبان ہیں کسی شخص کو یہ جرآت نہ ہو کہ وہ اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچا? مضبوط اداروں اور ان کا استحکامْ ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ توقع کی جانی چاہیے کہ صدر کے انتخاب کے بعد جمہوریت کی گاڑی کو ٹریک پر رکھنے کیلئے حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں گی تاکہ سسٹم کی بساط الٹائے جانے کی دوبارہ کبھی نوبت نہ ا?ئے اور عوام کو صحیح معنوں میں سلطانیِ جمہور کے ثمرات بھی حاصل ہو سکیں منتخب وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے عزم اور حوصلے نے قوم کو ایک نیا ولولہ اور ہمت دی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔