• news

پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے  اقتصادی  تعلقات میں بزنس  کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے، جاوید ملک

ٍ

 پاکستان اوورسیز بزنس فورم کے صدر اور سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی  جانب سے منعقدہ   بزنس کانفرس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اقتصادی تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ میں دونوں  ممالک کی بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے اور باہمی اشتراک سے تجارت کے حجم میں اضافہ ممکن ہے-  جاوید ملک نے  یو اے ای منسٹری آف اکا نومی کی جانب سے ڈاکٹر عبدا لرحمان معینی کی شرکت کا بھرپور  خیر مقدم کرتے ہوے کہا کے انکی موجودگی دونوں ممالک کے مابین حکومتی سطح پھر مضبوط اور تاریخی تعلقات کا مظہر ہے- تقریب میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے چار سو سے زیادہ کاروباری افراد شریک تھے. اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری  نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی تعاون کے موقع پر روشنی ڈالتے ہوے چیمبر کی جانب سے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی-  تقریب میں ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستانی سفارت خانہ کے اہم افسران بھی شریک تھے-

ای پیپر-دی نیشن