چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر غور
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ لائبریری ہال میں فل کورٹ ججز اجلاس ہوا۔ صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کی۔ اجلاس میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس طارق ندیم، جسٹس شاہد کریم، جسٹس ساجد محمود سیٹھی سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔