• news

 بھارت نے افغانستان سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے، وفد کا دورہ

کابل(این این آئی)مودی سرکار نے کابل حکومت سے رابطے بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارت کے ایک وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کرکے وزیر خارجہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وفد نے کابل میں افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے معاون مشن کے نمائندوں کے علاوہ کاروباری برادری کی نمایاں شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔بھارتی وفد کی قیادت امورِ خارجہ کی وزارت میں پاکستان، افغانستان اور ایران سے متعلق معاملات کے جوائنٹ سیکریٹری نے کی۔بھارت وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جائسوال نے بتایا کہ بھارت نے کابل میں ٹیکنیکل مشن جون 2012 میں کھولا تھا۔ تب سے یہ مشن افغان باشندوں کی امداد کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔بھارتی وفد نے افغان تاجروں کے لیے ایران کی چابہار بندر گاہ کے استعمال کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ بھارتی وفد نے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھی بات چیت کی۔

ای پیپر-دی نیشن