• news

 نوجوانوں نے پی ٹی آئی، پختہ عمر کے لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیئے

اسلام آباد(این این آئی)8فروری کے عام انتخابات میں نوجوانوں نے پی ٹی آئی کو اور پختہ عمر کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیا ۔سرکردہ ریسرچ اور سروے کمپنی گیلپ پاکستان نے تقریباً4ہزار ووٹرز کی رائے پر مبنی ایگزٹ پول جاری کردی۔سروے کے مطابق 38فیصد نوجوانوں نے پی ٹی آئی، 22فیصد نے مسلم لیگ (ن)اور 15فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈالا۔عام انتخابات میں نوجوان ووٹرزکا ٹرن آئوٹ 2018کے انتخابات کے مقابلے میں11فیصدبڑھاجبکہ 18سے 29سال کی عمر کے 48فیصد نوجوانوں نے ووٹ ڈالاہے۔

ای پیپر-دی نیشن