سرگودھا: استاد کے مبینہ تشدد سے زخمی نجی سکول کا طالبعلم دم توڑ گیا
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ٹیچر کے مبینہ تشدد سے شدید زخمی 9 ویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مڈھ رانجھا کے گاؤں بدر رانجھا کے نجی سکول میں ٹیچر نے ہوسٹل مقیم رحیم پور کے 9 ویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم سمیع اللہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جو 5 مارچ کو ٹانگوں پر ضربات کے باعث بمشکل گھر پہنچا اور اہلخانہ کو بتایا، مڈھ رانجھا پولیس نے مقدمہ درج کیا تاہم ملزم نے عبوری ضمانت کرا لی اور طالب علم کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں ابتدائی میڈیکل کے بعد فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔