سعودی عرب، پیدائشی طورپر قوت سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی فلاحی تنظیم اسمعک کے تعاون سے پیدائشی طورپر قوت سماعت سے محروم غیرملکی بچے کے کانوں کا آپریشن کامیاب رہا۔ سبق نیوز کے مطابق فلاحی تنظیم اسمعک)میں سن سکتا ہوں)کے سی ای او فہد السبیعی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچے کے علاج پر ڈیرھ لاکھ ریال کے اخراجات آئے جو تنظیم کی جانب سے کیے گئے۔