انتخابات سے ایک ماہ قبل بھارتی الیکشن کمشنر مستعفی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں عام انتخابات سے کچھ ہفتے پہلے الیکشن کمشنر نے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی الیکشن کمشنر ارون گوئیل نے استعفیٰ دے دیا ہے اور صدر نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ عام انتخابات اپریل اور مئی میں ہوں گے۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔