شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا: جوبائیڈن نے حکومتی اخراجات کے بل پر دستخط کر دیئے
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے حکومتی اخراجات کے بل پر دستخط کر دیئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا۔ امریکی حکومتی اداروں کے اخراجات کا بل گزشتہ روز سینٹ میں منظور ہوا تھا۔