• news

سوئی ناردرن گیس کاسحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن گیس نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق رمضان المبارک میں سحری کے لیے رات ڈھائی سے صبح 8اور افطاری کے لیے سہ پہر 3سے رات 10تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سوئی ناردرن گیس نے گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دینے کے علاوہ کنٹرول روم بھی قائم کردئیے ہیں۔ ترجمان سوئی ناردرن نے کہا ہے کہ صارفین گیس پریشر یا فراہمی کے حوالے سے شکایات کے لیے 1199پر کال کرسکتے ہیں۔ سوئی ناردرن کی جانب سے گیس صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس ضیاع روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن