اترپردییش میں میعصب بی جے سرکار کی 13ہزار مدارس بندکرنے کی تیاری
لکھنو (اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت نے13 ہزار کے لگ بھگ مدارس کو بند کرنے کی تیاری کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے دینی مدارس سے متعلق اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی ہے جس میں تیرہ ہزار مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مدارس غیر منظور شدہ ہیں لہٰذا انہیں بند کیا جانا چاہیے۔ رپورٹ میں جن مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں زیادہ تر بھارت نیپال سرحد پر واقع ہے۔ بھارت کا جانبدار مودی میڈیا جو گودی میڈیا کے نام سے بھی مشہور ہوا ہے مدارس سے متعلق اس پورٹ کو خوب اچھال رہا ہے۔ مسلمانوں میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے ۔