9مئی کو سہولت کاری کا الزام، محمود الرشید کی آئی جی اور سی سی پی او کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں محمود الرشید کی درخواست پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت چھ اہلکاروں کو بطور ملزم طلب کرنے کی درخواست پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی ہوگئی، جج کے تبادلے کے باعث سماعت نہ ہو سکی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس افسران نے پر امن ریلی میں اپنے شرپسند بھجوا کر ہنگامے کروائے، پولیس کی جانب سے دی گئی یو ایس بی میں ٹرک سے سادہ کپڑوں میں افراد کو اترتے ہوئے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے 9 مئی حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ عدالت درخواست میں نامزد افسران اور اہلکاروں کو بطور ملزم طلب کرے، عدالت نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کو قانون کے تحت سخت سزا دے۔