• news

دین اسلام کی پاسبانی کیلئے عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ شرطِ اول ہے:اشرف آصف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا دین اسلام کی پاسبانی کیلئے عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ شرطِ اول ہے۔ حضرت محمد مصطفیؐ آخری نبی ہیں اور آپ کی امت آخری امت، آپ کی کتاب آخری کتاب اور آپ کا دین آخری دین ہے۔ امت مصطفیؐ نہ تو پہلی امتوں کی طرح شرک میں ڈوبی ہے اور نہ ہی ان کی طرح اپنی کتاب مقدس کی آیات کو بدلا یا فروخت کیا ہے۔ عقیدہء ختم نبوتؐ کی برکت سے امت نے قرآن کا بھی تحفظ کیا ہے اور ایمان کا بھی تحفظ کیا ہے۔ قادیانیت ہر گز کوئی اسلامی فرقہ نہیں، بلکہ اسلام کے خلاف ایک مورچہ اور نہایت زہریلا فتنہ ہے۔ باقی اقلیات نان مسلم ہیں جبکہ قادیانی ناٹ مسلم ہیں۔ قادیانی ہر دشمن اسلام سے بڑا دشمن اسلام اور ہر دشمن پاکستان سے بڑا دشمن پاکستان ہے۔ قادیانی مسلمانوں سے مسلمانوں کا کلمہ اسلام چھیننا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کا کلمہ جو پورے دین کی بنیاد ہے، اسے معاذ اللہ اپنا کلمہ قرار دیتے ہیں۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، علامہ محمد انیس المجتبیٰ جلالی، مفتی محمد فرید احمد جلالی، حاجی محمد منیر احمد قادری، شیخ افضل بھٹی، حاجی محمد کتاب جان، حاجی محمد بوٹا صدیقی، میاں محمد الیاس جلالی، محمد زین العابدین جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن