حزب اقتدار ، حزب اختلاف ملکی استحکام کیلئے متحد ہو جائیں:پیر زادہ محمد امین
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پیر آف مانکی شریف اور محافظان نظریہ پاکستان کے چیئرمین پیر زادہ محمد امین نے کہا ہے کہ حزب اقتدار اور حزبِ اختلاف ملکی استحکام کیلئے متحد ہو جائیں۔ قومی اسمبلی کے موجودہ سیشنز دنیا بھر میں مذاق بن رہے ہیں۔ ملک کو امن سلامتی اور استحکام کی ضرورت ہے۔ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ محب وطن قوتوں کا اتحاد ہی وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔