غیر معیاری اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے :طارق قریشی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اس سلسلہ میں صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صارفین کے حقوق کا محافظ ہے جس کی آگاہی ہر فرد تک پہنچائیں گے۔ اس سلسلہ میں تمام یونیورسٹیز، کالجز اور تمام پبلک مقامات، مارکیٹوں پر آگاہی دی جائے تا کہ لوگوں کو غیر معیاری پروڈکٹس اور سروسز کے حوالے سے شکایات کا اندراج کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طارق حسین قریشی نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔