گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکا ضلعی کنٹرول روم ، مختلف برانچوں کمپلینٹ سیل کادورہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ضلعی کنٹرول روم اور مختلف برانچوں کمپلینٹ سیل اور دیگر کادورہ کیا۔ دفاتر اور برانچوں میں صفائی ستھرائی، فائلوں، دفتری ریکارڈ کو مناسب جگہ پر اور محفوظ طریقے سے رکھنے کی ہدایت کی۔مخلوق کی فلاح میں ہی خدا کی خوشنودی و رضا شامل ہے۔ ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے عوام کو ریلیف ملے۔دورہ کے دوران سائلین کے مسائل بھی سنے اوران کے بیٹھنے کے لئے انتظار گاہ بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں تمام افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کو اپنا لازم حصہ بنائیں۔