• news

 گوجرانوالہ:خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دارالامان میں تقریب  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)  خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دارالامان میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر حسین بٹ تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری،سماجی شخصیت رشدہ امان اللہ، ودیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ انچارج دارالامان شاہدہ وارث نے تمام معزز مہمانان گرامی کی آمد کا حصوصی شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں نے مقیم خواتین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کی حوصلہ افزائی کی ۔اور ان کے حقوق و فرائض کے بارے میں اگاہی دی گئی۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہااسلام خواتین کے حقوق کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور تاریخ میں جو حقوق اسلام نے خواتین کو دیئے ہیں ان کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔ہم خواتین کی تعلیم پر سرمایہ کاری کر کے آنے والی نسل کو پڑھی لکھی مائیں دے سکتے ہیں جوکہ ملکی ترقی میں ایک سرمایہ ثابت ہوں گی۔سیمینار میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن