• news

 گوجرانوالہ: ٹریفک سٹاف کی صحت کی بحالی و بہتری کیلئے فری میڈیکل کیمپ   

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سی ٹی اوکی ہدایت پر گزشتہ روز ٹریفک سٹاف کی ویلفیئر اور صحت کی بحالی و بہتری کے لئے سی ٹی او آفس میں ڈاکٹر احمد اعجاز میڈیکل و شوگر سپیشلسٹ کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ذیا بیطس سے بچا،ذہنی و اعصابی تنا و دیگر بیماریوں کے چغتائی لیب کے تعاون سے ٹیسٹ کروائے گئے۔ابتدائی طور پر 147ٹریفک اہلکاروں کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے 22اہلکار شوگر کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔موقع پر کیمپ میں موجود ڈاکٹر احمد اعجاز نے ٹیسٹ کے ساتھ تمام ٹریفک سٹاف کی کونسلنگ کی۔اور صحت میں بہتری کے لئے ٹریفک سٹاف کو تجاویز دیں۔سی ٹی او،عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریفک فورس سڑکوں پر ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے اور موسمی شدت کو برادشت کرتے ھوئے فرائض سر انجام دیتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن