• news

رکشہ یونینز کے عہدیداروں کا ملی رکشہ یونین میں شمولیت کا اعلان 

لاہور(نیوز رپورٹر) مختلف رکشہ یونین کے عہدیداروںپاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم ملی رکشہ یونین میںشامل ہوگئے۔ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں عوامی اور لبیک رکشہ یونین  کے صدور نے ملی رکشہ یونین میں شمولیت اختیار کی جن میں رانا اکرم، مشتاق خان،رانا ریاض،صفدر علی، شیخ ارسلان اور نور بھٹی سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا محنت کشوں کیلئے ہمیشہ آواز اٹھانے پر آج سینکڑوں ڈرائیورز ملی رکشہ یونین میں شامل ہورہے ہیں۔ ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشادنے کہا ڈرائیورز کے حقوق کا سفر جاری رکھیں گے، لائسنس بنوانے کیلئے معاون کردار ادا کرینگے۔ روٹ پرمٹ پر ہوئے جرمانے معاف کروائیں گے، 3سال کا پرمٹ جاری کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن