• news

پولیس خدمت مراکز :ایک چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہمی جاری

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنز لاہورسید علی رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ آج بروز پیرنشتر کالونی، منگل کو چونگی امر سدھو، بدھ کو کوٹھا پنڈ،جمعرات اور جمعہ کوماڈل ٹاؤن سوسائٹی آفس جبکہ ہفتہ کوکینٹ کچہری موجود ہوگا۔دوسری شفٹ آج بروز پیرگجومتہ، منگل کو قینچی بازار، بدھ کوماڈل ٹاؤن لنک روڈ،جمعرات اور جمعہ کوماڈل ٹاؤن سو سائٹی آفس جبکہ بروز ہفتہ نشاط کالونی اپنے فرائض انجام دے گا۔ موبائل خدمت مرکز بروز اتورپہلی شفٹ صبح 8بجے سے رات 8بجے تک عسکری 11 میں موجود ہو گاجبکہ دوسری شفٹ رات 8بجے سے صبح8بجے تک ڈیفنس فیز 6 میں اپنے فرائض سر انجام دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن