• news

آئی سی سی اجلاس، محسن نقوی  کل مارچ کو د بئی جاینگے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی روانہ ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس 13سے15مارچ تک دبئی میں شیڈول ہے ۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔محسن نقوی کیساتھ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی ہمراہ ہونگے۔ آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن