• news

فیصل آباد‘ پیر محل‘ ڈسکہ میں اوباش ملزموں کی 3 خواتین سے زیادتی

فیصل آباد + پیر محل + ڈسکہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) اوباش نوجوان نے جواں سال لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ تھانہ سمندری کے علاقے کی رشیداں بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم ذیشان نے گھر میں داخل ہو کر اس کی جواں سال بیٹی (آ) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پیرمحل سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے ساتھیوں سے ملکر خا تون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مائی صفوراں کی رہا ئشی خا تون (ف) نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اوباش محمد اقبال اپنے دیگر 2ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس آیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر کمرہ میں قید کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش ملزم نے خاتون کو  زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر کے علاقہ رنجہائی میں ڈیرہ پر ملازم تنویر کی عدم موجودگی میں اوباش ملزم نواز آگیا اور اس کی بیوی سے  زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن