• news

گوجرہ: طالب علم کو مکوں، لاتوں سے وحشیانہ تشدد کرنے والا پروفیسر گرفتار، مقدمہ

گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) سٹی پولیس گوجرہ نے فرسٹ ایئر کے طالب علم کو سرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے پروفیسرکوگرفتار کر لیا۔ محمد یٰسین کی مدعیت میں ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کا پوتا محمد طیب گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آیا ہوا تھا جس کو پروفیسر رانا فریاد نے بغیر کسی وجہ ٹھڈوں، مکوں اور لاتوں سے بے نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن