سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کا ملزم گرفتار کرلیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے کارروائی کی اور آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا۔سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم فیصل حبیب کو عارف والا سے گرفتار کیا، جس نے متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکائونٹ بنا رکھے تھے۔