مردہ شخص کو بنک لے جاکر رقم نکلوانے پر 2 خواتین گرفتار
اوہائیو(نیٹ نیوز) امریکہ میں دو خواتین نے اپنے پارٹنر 80 سالہ ڈگلس لیمن کی لاش کو بینک لے جاکر ان کے اکائونٹس سے تمام رقم نکال لی اور پھر لاش لاوارثوں کی طرح ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ دی۔ واقعہ ریاست اوہائیو کی کائونٹی اشٹابولا میں پیش آیا۔ پولیس نے خواتین 63 سالہ کیرن کاسبوہم اور 55 سالہ لورین بی فیرالو کو حراست میں لے لیا۔ خواتین ہر ماہ ڈگلس کو کار کی ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بٹھا کر بینک لے جاتی اور رقم نکلواتی تھیں۔